وقار یونس روم میٹ ٹیم فزیو کی گھڑی پیچھے کرکے رات کو مستیاں کرتے تھے : وسیم اکرم

بدھ 4 مئی 2016 12:58

وقار یونس روم میٹ ٹیم فزیو کی گھڑی پیچھے کرکے رات کو مستیاں کرتے تھے : وسیم اکرم

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 4مئی ۔2016ء )قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے ساتھی فاسٹ باؤلر وقار یونس اپنے روم میٹ ٹیم فزیو کی گھڑی پیچھے کرکے رات کو مستیاں کرتے تھے ۔

(جاری ہے)

بھارتی کامیڈی شو میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ وقار یونس جب 1989ء شروع شروع میں ٹیم میں آیاتھا تو بہت شرارتی تھا جس پر عمران خان نے اس وقت کے قومی ٹیم کے 75سالہ فزیو ڈاکٹر اسلم کو وقار کا روم میٹ بنا کر انہیں اس پر نظر رکھنے کا کہا ، وقار نے ڈاکٹر اسلم کی گھڑی 4گھنٹے پیچھے کردی اور انہیں 2مہینے پر اس کاپتہ ہی نہ چلا،وقار رات 2بجے واپس آتا تو ڈاکٹر اسلم بولتے کہ آج تو تم جلدی آگئے ہو۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ان کے دور میں تووہ 11بجے کے کرفیوٹائم کے بعد سب کو سلا کر 12بجے پارٹی کرنے نکل جاتے تھے تاہم آجکل کے بچے یہ سب نہیں کرسکتے کیوں کہ موبائل کے ایک بٹن سے انکے سارے راز کھل جاتے ہیں ۔

وقت اشاعت : 04/05/2016 - 12:58:50