آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، قومی ٹیم تنزلی کے سفر پر گامزن

بدھ 4 مئی 2016 13:41

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، قومی ٹیم تنزلی کے سفر پر گامزن

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 4مئی ۔2016ء ) ایک جانب قومی ٹیسٹ ٹیم ترقی کے سفر کی جانب گامزن ہے تو دوسری جانب ون ڈے ٹیم کا تنزلی کی جانب سفر تیز ہوتا دکھائی دے رہا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے اپنی سالانہ ون ڈے رینکنگ اپ گریڈ کردی ہے جس کے مطابق اب پاکستان کی ٹیم 8ویں سے 9ویں نمبر آگئی ہے، رینکنگ میں آسٹریلیا پہلے اور نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسرے نمبر پر براجمان ہے جبکہ بنگلہ دیش نے بھی اپنی پوزیشن مستحکم کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو پیچھے چھوڑ کر7ویں پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے ۔

وقت اشاعت : 04/05/2016 - 13:41:19