آئی پی ایل، ویرات کوہلی اور گوتم گمبھیر پر لاکھوں روپے جرمانہ عائد

بدھ 4 مئی 2016 14:15

آئی پی ایل، ویرات کوہلی اور گوتم گمبھیر پر لاکھوں روپے جرمانہ عائد

بنگلور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 4مئی ۔2016ء ) انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی اور کولکتہ نائیٹ رائیڈرز کے کپتان گوتم گمبھیر پر جرمانے عائد کردیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی پر کولکتہ کیخلاف میچ میں مقررہ وقت سے ایک اوور پیچھے رہنے پر 24لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے،اس سے پہلے ان پر اسی جرم میں 12لاکھ روپے جرمانہ عائد ہوچکا ہے، اسی میچ کے اختتام پر غصے میں کرسی کو لات مارنے پر گوتم گمبھیر کو بھی 15لاکھ روپے جرمانے سزا سنائی گئی ہے ۔

آئی پی ایل، ویرات کوہلی اور گوتم گمبھیر پر لاکھوں روپے جرمانہ عائد
وقت اشاعت : 04/05/2016 - 14:15:09