وسیم اکرم نے انضمام الحق کے حوالے سے دلچسپ یادیں تازہ کر ڈالیں

جمعرات 5 مئی 2016 12:52

وسیم اکرم نے انضمام الحق کے حوالے سے دلچسپ یادیں تازہ کر ڈالیں

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 5مئی ۔2016ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے مذاق مذاق میں موجودہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کے پول کھول دیئے، بھارتی مزاحیہ پروگرام میں شریک ہونے والے ماضی کے عظیم پیسر نے کیریئر کے دلچسپ واقعات بتانے ہوئے موجودہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کے حوالے سے بھی دلچسپ یادیں تازہ کیں ، انھوں نے کہا کہ 1999ء میں دہلی ٹیسٹ میں جب میں بیٹنگ کے لیے گیا تو پورا اسٹیڈیم انضمام کو آلو آلو کہہ رہا تھا، میں کپتان تھا لہٰذا انضی کے پاس جا کر کہا کہ ناراضگی میں غلط شاٹ کھیل کر آؤٹ نہیں ہونا، اس پر وہ کہنے لگا وسیم بھائی کیسی بات کر رہے ہیں، 40 ہزار کراؤڈ آلو آلو کہہ رہا ہے اور آپ کہتے ہیں ناراض نہیں ہونا ۔

اسی طرح 1997ء میں ٹورنٹو کے ایک گراؤنڈ میں میچ ہو رہا تھا، میں زخمی ہونے کے باعث اس میں شریک نہ ہوا اور کمنٹری کر رہا تھا، وہ گراؤنڈ اتنا بڑا نہیں تھا اور باؤنڈری کے بالکل قریب ہی تماشائی بیٹھے ہوئے تھے، انضمام بھی باؤنڈری کے قریب ہی فیلڈنگ کررہا تھا ۔

(جاری ہے)

اسی دوران کچھ بھارتیوں نے سپیکر فون پکڑ کر ’’آلو آلو‘‘ کہنا شروع کر دیا ، انھیں دیکھنا چاہیے تھا جس بندے کو چھیڑ رہے ہیں وہ تگڑا ہے، اگر شرارت سوجھی ہے تو چھپ کر یا دور جا کر کہتے، انضمام نے کچھ دیر تو برداشت کیا لیکن پھر 12ویں کھلاڑی محمد حسین کو پاس بلاکر کہا کہ مجھے بیٹ چاہیئے، اس نے بھی نہیں سوچا کہ تھرڈ مین پر فیلڈنگ کرنے والا پلیئربیٹ کیوں مانگ رہا ہے ، وہ بیٹ لیکر واپس آیا اور جیسے ہی اوور ختم ہوا تو انضمام چھلانگ لگا کر باؤنڈری کے باہر چلا گیا اور اس شخص کو مارنا شروع کر دیا جس پر انضمام کیخلاف وہاں کیس بھی ہوا ۔

وسیم اکرم نے انضمام الحق کے حوالے سے دلچسپ یادیں تازہ کر ڈالیں
وقت اشاعت : 05/05/2016 - 12:52:59