اولمپک مشعل برازیلین ریاست گوس پہنچ گئی،شہریوں نے زبردست استقبال کیا

جمعرات 5 مئی 2016 14:32

اولمپک مشعل برازیلین ریاست گوس پہنچ گئی،شہریوں نے زبردست استقبال کیا

برازیلیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مئی۔2016ء)اولمپک مشعل برازیلین ریاست گوس پہنچ گئی جہاں شہریوں نے زبردست استقبال کیا اور مختلف مقامات کی سیر کرائی ۔برازیل میں اولمپک کا بخار سر چڑھ کر بولنے لگا۔

(جاری ہے)

اولمپک مشعل ریاست گوس پہنچی تو استقبال کے لیے ایک شخص خود ہی مشعل بن گیا۔ اولمپک مشعل کو ریاست گوس کے مختلف مقامات کا دورہ کرایا گیا۔اولمپک مشعل کو برازیل کے 335 مختلف دیہات اور شہروں کا دورہ کرایا جائیگا،ریو اولمپکس 5 اگست سے شروع ہوں گے جو 21 اگست تک جاری رہیں گے

وقت اشاعت : 05/05/2016 - 14:32:23