ٹیم ایک جیت سے وننگ ٹریک پر آجائے گی، دنیش چندیمل

پیر 23 مئی 2016 13:43

ٹیم ایک جیت سے وننگ ٹریک پر آجائے گی، دنیش چندیمل

لندن ۔ 23 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 مئی۔2016ء) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان دنیش چندیمل نے کہا ہے کہ ہمیں ایک جیت کی ضرورت ہے، ٹیم وننگ ٹریک پر آجائے گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست مایوس کن ضرور ہے تاہم ہماری ٹیم باصلاحیت ہے اور کم بیک کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، یاد رہے کہ کپتان اینجلو میتھیوز نے اننگز اور 88 رنز کی شکست پر بہت زیادہ مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

دنیش چندیمل نے کہا کہ ہم نے دورہ انگلینڈ سے قبل سخت محنت کی ہے، ہماری ٹیم میں زیادہ تر نوجوان کھلاڑی شامل ہیں اور ان کا فٹنس لیول بھی بہت اچھا ہے، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگلے ٹیسٹ میں مربوط حکمت عملی کے تحت میدان میں اتریں گے اور فتح حاصل کریں گے۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

وقت اشاعت : 23/05/2016 - 13:43:25