کپتان ڈیرن سیمی نے ساتھی کھلاڑی کرس گیل کو صاف گو قرار دیدیا
جمعہ 27 مئی 2016 12:34
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء) ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی عالمی چمپئن ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈیرن سیمی نے ساتھی کھلاڑی کرس گیل کو صاف گو قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بے باک گفتگو کے باعث میڈیا کا آسان ہدف بن جاتے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیرن سیمی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں فتح کے بعد پہلی دفعہ کرکٹ کھیلنے انگلش کاوٴنٹی کلب ہمشائر پہنچے ہیں جہاں وہ نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔
ڈیرن سیمی نے کہاکہ میرے خیال میں لوگ کرس گیل کو بلاوجہ نشانہ بنا رہے ہیں وہ میری ٹیم کے ایسے ساتھی ہیں جن کی میں تعریف اور احترام کرتا ہوں، وہ فطری کپتان ہیں۔ویسٹ انڈیز کو دو دفعہ ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چمپئن بنانے والے سیمی نے کہا کہ گیل میرے لیے سب سے پہلے کرکٹ ہیرو اور محظوظ کرنے والے شخص ہیں تاہم لوگ بلاوجہ ان پرتنقید کرتے ہیںآ سٹریلیا کی بگ بیش لیگ کی ٹیم میلبورن رینیگیڈز نے کرس گیل کو نئے سیزن میں ٹیم کا حصہ نہ بنانے کا اعلان کیا تھا جہاں گزشتہ سیزن میں انھیں خاتون رپورٹر کو ہراساں کرنے کے الزام میں جرمانہ بھی کیا گیا تھا جبکہ دیگر ٹیموں نے ان کو لینے سے انکار کیا ۔(جاری ہے)
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انٹرنیشنل کراٹے چمپئن شاہ زیب رند کی ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سے ملاقات
-
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
-
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
-
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
-
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
-
آئی پی ایل، پنجاب کنگز کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف تاریخی فتح، 262 رنز کا بڑا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا