جیف لاسن کاآرتھر کو وسیم اور میانداد سے استفادہ کرنے کا مشورہ
جمعہ 27 مئی 2016 12:36
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء)پاکستان کے سابق کوچ اور سابق آسٹریلین باوٴلر جیف لاسن نے پاکستان کے نئے کوچ مکی آرتھر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ٹیم کا کھیل بہتر بنانے کیلئے سابق عظیم کھلاڑیوں جاوید میانداد اور وسیم اکرم کے تجربے سے استفادہ حاصل کریں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 2007 سے 2008 تک پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کرنے والے جیف لاسن نے مڈ ڈے کو انٹرویو میں آرتھر کو خبردار کیا کہ انہیں اپنے نقطہ نظر پر عمل کروانے سے قبل کام کرنے کے مقامی کلچر کو سمجھنا ہو گا اور جیسے جیسے وہ مقامی کلچر اور کھلاڑیوں سے بہترین کارکردگی لینے کا فن سیکھیں گے اتنا ہی کامیاب رہیں گے۔
جیف لاسن نے کہا کہ غیر ملکی کوچ ہونے کی وجہ سے آرتھر کو یہ فائدہ ہو گا کہ انہیں سابق کھلاڑیوں اور میڈیا کی تنقید کی زیادہ فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ اس کے بجائے انہیں سابق کھلاڑیوں کو اپنا ہمنوا بنانے کی ضروت ہو گی۔(جاری ہے)
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کےایک اہم میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ایورٹن کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی20 میچ ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات