بوٹ کیمپ میں فوجی جوانوں کی ٹریننگ دیکھ کر دل میں ان کیلئے عزت بہت زیادہ بڑھ گئی،محمد عامر

اتوار 29 مئی 2016 14:07

بوٹ کیمپ میں فوجی جوانوں کی ٹریننگ دیکھ کر دل میں ان کیلئے عزت بہت زیادہ بڑھ گئی،محمد عامر

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مئی۔2016ء) قومی کر کٹ ٹیم کے لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا ہے کہ بوٹ کیمپ میں فوجی افسر و جوان کی ٹریننگ دیکھ کر میرے دل میں ان کے لئے عزت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے اور میرے اندر قومی جذبہ پیدا ہوا۔ اپنے ایک انٹرویومیں محمد عامر نے کہا کہ سچ بولوں تو فوجی افسر و جوان کی سخت ٹریننگ اور تربیت دیکھ کر میرے دل میں ان کے لئے عزت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے،قومی جذبہ بھی پیدا ہوا کہ ہمارے یہ فوجی ملک کے لئے کتنی قربانیاں دیتے اور سختیاں برداشت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

فوجی نوجوانوں کی سختیاں اورسخت ٹریننگ دیکھنے کے بعد محمد کو 2010 کے دورہ انگلینڈمیں اپنے کئے پرپیشمانی ہوئی جن کا کہناتھا کہ مجھے یہ احساس ہوا ہے کہ ملک کی عزت سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہوتا، جس طرح ہمارے فوجی جوان ملک کے لئے جان لٹانے کے لئے ہروقت تیار رہتے ہیں بطور کرکٹر ہمیں بھی اپنے ملک کی عزت کا پاس کرنا چاہئے،اپنے سبز ہلالی پرچم کو سر بلند رکھنا اور کسی بھی لالچ میں آکر ملک کا نام بدنام نہیں کرنا چاہئے کیونکہ یہ ملک بہت قربانیاں دے کر بنا ہے۔مجھے افسوس ہے کہ میں اپنے ملک اورکرکٹ کی بدنامی کا باعث بنا،اب اللہ سے معافی کا طلب گار ہوں،میری پوری توجہ اس وقت انگلینڈ کے ٹور پر ہے۔

وقت اشاعت : 29/05/2016 - 14:07:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :