پی سی بی نے سابق چیف سلیکٹر ہارون الرشید کو ایک بار پھر اعلیٰ عہدہ دینے کی ٹھان لی

پیر 30 مئی 2016 13:52

پی سی بی نے سابق چیف سلیکٹر ہارون الرشید کو ایک بار پھر اعلیٰ عہدہ دینے کی ٹھان لی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء)پاکستان کر کٹ بورڈ (پی سی بی )نے قومی کر کٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر ہارون الرشید کو ایک بار پھر اعلیٰ عہدہ دینے کی ڈھان لی، اس بار سابق چیف سلیکٹر کو ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کی ذمہ داری سونپی جائے گی، ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے معاملات وہی سنبھالیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ہارون رشید کو ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز بنانے پراتفاق ہوگیا ہے، وہ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک دونوں کرکٹ کے معاملات سنبھالیں گے، اس حوالے سے آئندہ چند روز میں ایک رسمی اشتہار بھی جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ہارون رشید قومی کرکٹ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں برطرف ہوئے تھے، وہ تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے اپنے فیصلوں کی وضاحت نہیں کرپائے تھے مگر اس کے باوجود اب انھیں ایک بار پھر اہم ذمہ داری سونپی جا رہی ہے ۔

وقت اشاعت : 30/05/2016 - 13:52:16