دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کے لیے پاکستانی کرکٹرز کے ابتدائی اسکواڈ نے دوسرے مرحلے میں ٹریننگ کا آغازکردیا

دورہ انگلینڈکیلئے قومی ٹیم کا پہلااسکلز کیمپ مشتاق احمد کی نگرانی میں شروع ،غیر ملکی فزیو آسٹریلیا کے شان ہینز نے ٹیم کو جوائن کرلیا

پیر 30 مئی 2016 17:28

دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کے لیے پاکستانی کرکٹرز کے ابتدائی اسکواڈ نے دوسرے مرحلے میں ٹریننگ کا آغازکردیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کے لیے پاکستانی کرکٹرز کے ابتدائی اسکواڈ نے دوسرے مرحلے میں ٹریننگ کا آغازکردیا،دورہ انگلینڈکیلئے قومی ٹیم کا پہلااسکلز کیمپ مشتاق احمد کی نگرانی میں شروع ہو گیا ،غیر ملکی فزیو آسٹریلیا کے شان ہینز نے ٹیم کو جوائن کرلیا،کھلاڑیوں کادوسرا کیمپ انگلینڈ میں لگایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مشکل دورہ انگلینڈ کے لیے بورڈ کی تیاریاں جاری ہیں۔ ایبٹ آباد کی کاکول ملٹری اکیڈمی میں فٹنس بہتر بنانے کے بعد کھلاڑیوں کی اسکلز پر کام شروع ہوگیا۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں فٹنس کیمپ ختم ہونے کے بعد دورہ انگلینڈ کیلئے منتخب ممکنہ کرکٹرز کو شارٹ لسٹ کرتے ہوئے ان کی تعداد 21کرلی گئی تھی ان میں محمد حفیظ، سمیع اسلم، خرم منظور اور شان مسعود، اظہرعلی، یونس خان ، مصباح الحق، اسد شفیق، افتخار احمد، آصف ذاکر اور اکبر رحمان، سرفراز احمد، محمد رضوان، محمدعامر، راحت علی، عمران خان، سہیل خان، جنیدخان، احسان عادل، یاسر شاہ اور ذوالفقاربابرشامل ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور کے پلیئرز روزانہ گھروں سے ہی کیمپ میں شرکت کیلئے آئیں گے،گھٹنے کی انجری کا شکار محمد حفیظ ٹریننگ سے گریز کریں گے۔دوسرے مرحلے کی ٹریننگ کا لاہور میںآ غاز ہوگیا۔ غیر ملکی فزیو آسٹریلیا کے شان ہینز نے ٹیم کو جوائن کرلیاہے جبکہ قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھربھی رواں ہفتے لاہورپہنچ رہے ہیں۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری کیمپ کومشتاق احمدسپروائزکررہے ہیں جبکہ اکیس کھلاڑیوں کی صلاحیتیں گرانٹ لیوڈن اور گرانٹ فلاور بہتر بنارہے ہیں۔

مصباح الحق اور یونس خان کا کردار بھی کھلاڑی سے زیادہ کوچ والا ہے۔کھلاڑیوں نے2حصوں میں ٹریننگ کی۔ پہلے حصے میں کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ان ڈور پریکٹس کی کرکٹرزنے صبح کے سیشن میں جم ٹریننگ کی ۔ شام کے سیشن میں کھلاڑیوں نے قذافی سٹیڈیم میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں بہتری لانے کے لئے پریکٹس کی ۔قومی ٹیم کا پہلا اسکلز کیمپ چھ جون تک جاری رہے گا اور دوسرا اسکل کیمپ مکی آرتھر کی نگرانی انگلینڈ میں لگایا جائے گا۔

وقت اشاعت : 30/05/2016 - 17:28:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :