نیشنل ریفری کورس 20 جولائی سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا

جمعرات 30 جون 2016 13:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جون ۔2016ء)پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے نیشنل ریفری کورس 20 جولائی سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل ریٹائرڈ وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق ریفری کورس میں ملک بھر سے 100 ریفری شرکت کریں گے۔

وقت اشاعت : 30/06/2016 - 13:49:17