سچن ٹنڈولکر کمار سنگاکارا کی آل ٹائم الیون میں جگہ بنانے میں ناکام

جمعرات 30 جون 2016 15:56

سچن ٹنڈولکر کمار سنگاکارا کی آل ٹائم الیون میں جگہ بنانے میں ناکام

نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 30جون ۔2016ء )سابق سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا کی جانب سے اپنی آل ٹائم پلیئنگ الیون کے لیے سچن ٹنڈولکر کو نظر انداز کیے جانے پر انہیں ناراض بھارتی شائقین کی جانب سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ انہوں نے ”گاڈ آف کرکٹ “کی بجائے راہول ڈریوڈ کو اپنی ڈریم ٹیم میں کیوں شامل کیا۔

(جاری ہے)

لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کی ایک مختصر ویڈیو میں کمار سنگاکارا نے اپنی پسندیدہ الیون ترتیب دی جس میں راہول ڈریوڈ کے سوا کسی بھارتی کھلاڑی کو جگہ نہیں مل سکی۔

سنگاکارا کا کہنا ہے کہ وہ سچن کے ساتھ ساتھ سہواگ کو بھی اپنی ٹیم میں شامل کرنا چاہتے تھے لیکن انہیں فٹ کرنا ممکن نہیں رہا۔سابق پاکستان کپتان وسیم اکرم سنگاکا را کی اس پلیئنگ الیون کا حصہ بننے میں کامیاب رہے ہیں ۔

وقت اشاعت : 30/06/2016 - 15:56:23