انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا

جمعہ 26 اپریل 2024 15:04

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔ ای پی ایل میں 27اپریل کو مزید 6 میچ کھیلے جائیں گے ۔پہلا میچ ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور لیورپول کی ٹیموں کے درمیان لندن سٹیڈیم ، لندن میں کھیلا جائے گا،دوسرے میچ میں فلہم اور کرسٹل پیلس کی ٹیمیں کریون کاٹیج، لندن میں آمنے سامنے ہوں گی، تیسرا میچ مانچسٹر یونائیٹڈ اور برنلے کی ٹیموں کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔

چوتھا میچ نیوکیسل یونائیٹڈ اور اور شیفیلڈ یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان سینٹ جیمز پارک،نیوکیسل کے مقام پر کھیلا جائے گا،پانچویں میچ میں لیوٹن ٹائون اور وولور ہیمپٹن کی ٹیمیں مولینکس سٹیڈیم، وولور ہیمپٹن میں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ 27 اپریل کا چھٹا اور آخری میچ ایورٹن اور برینٹ فورڈ کی ٹیموں کے درمیان گوڈیسن پارک، لیورپول میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہے ۔آرسنل کی ٹیم 77 پوائنٹس کے ساتھ ای پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر پہلے اور لیورپول کی ٹیم 76 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم 74 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔\932
وقت اشاعت : 26/04/2024 - 15:04:57