امریکی خاتون ایتھلیٹ نے تیزرفتاری کا 28سالہ ریکارڈ توڑ دیا

اتوار 24 جولائی 2016 13:58

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جولائی- 2016ء) امریکی خاتون ایتھلیٹ نے تیزرفتاری کا 28سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا، رکاوٹوں والی سو میٹر دوڑصرف بارہ سیکنڈ میں مکمل کرلی۔

(جاری ہے)

امریکی ایتھلیٹ کینڈرا ہاریسن نے بلغارین ایتھلیٹ یورڈانکا ڈونکووا کا 1988 میں بنایا گیا تیزرفتاری کا ریکارڈ لندن ڈائمنڈ لیگ میں توڑا۔ ریس شروع ہوئی تو کینڈرا نے سو میٹر کا فاصلہ ساری رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے پلک جھپکتے ہی طے کرلیا۔

وقت اشاعت : 24/07/2016 - 13:58:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :