گیل مونفلس میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئے

جمعرات 25 اپریل 2024 11:45

گیل مونفلس   میڈرڈ اوپن ٹینس مینز  سنگلز  کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئے
میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) فرانس کے نامور ٹینس گیل مونفلس میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔22 سالہ اطالوی ٹینس کھلاڑی لوسیانو ڈارڈیری نے مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں فرانسیسی حریف کھلاڑی گیل مونفلس کو شکست دی۔

(جاری ہے)

اے ٹی پی کے زیر اہتمام میڈرڈ اوپن کے دلچسپ مقابلے سپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے وینیو پارک منزاناریس میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ کے میچ میں اٹلی کے 22 سالہ ٹینس کھلاڑی لوسیانو ڈارڈیری نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف فرانسیسی کھلاڑی گیل مونفلس کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 2-6سے شکست دے کرنہ صرف ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ امریکی ٹینس کھلاڑی ٹیلر فریٹز سے ہوگا۔ \932
وقت اشاعت : 25/04/2024 - 11:45:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :