مانچسٹر ٹیسٹ،کھانے کے وقفے پر پاکستان نے 8وکٹیں کھو کر 119رنز بنالے

اتوار 24 جولائی 2016 17:44

مانچسٹر ٹیسٹ،کھانے کے وقفے پر پاکستان نے 8وکٹیں کھو کر 119رنز بنالے

مانچسٹر(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار23جولائی ۔2016ء )مانچسٹر ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے کھانے کے وقفے پر 8وکٹیں کھو کر 119رنز بنا لیے ہیں ۔ ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 57رنز 4کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو اوپنر شان مسعود 39رنز بنا کر اینڈرسن کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

(جاری ہے)

اسد شفیق 4رنز بنا کر پوویلین جا بیٹھے، سرفراز احمد نے تیز کھیلتے ہوئے 26رنز بنائے تاہم پھر وہ غیر ذمہ درانہ شاٹ کھیل کر آؤٹ ہوگئے ۔یاسر شاہ بھی محض 1رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔کپتان مصباح الحق 22رنز کے ساتھ کریز پر ڈٹے ہیں،انگلینڈ کیلئے ووکس نے 4،سٹوکس نے2جبکہ اینڈرسن اور براڈ نے ایک ، ایک آؤٹ کیا۔

وقت اشاعت : 24/07/2016 - 17:44:35