دوسرا ٹیسٹ ،مصباح الحق زخمی ہونے سے بال بال بچ گئے

اتوار 24 جولائی 2016 17:55

دوسرا ٹیسٹ ،مصباح الحق زخمی ہونے سے بال بال بچ گئے

مانچسٹر(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار24جولائی ۔2016ء )قومی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق زخمی ہونے سے بال بال بچ گئے تاہم گیند نے ان کے ہیلمٹ کا حفاظتی کلپ توڑ دیا ۔

(جاری ہے)

مانچسٹر ٹیسٹ کے تیسرے روز مصباح الحق نے فاسٹ باؤلر کرس ووکس کا باؤنسر چھوڑنے کی کوشش کی تاہم وہ بروقت گیند کی لائن کے آگے سے نہ ہٹ سکے اور بال ان کے گلورز سے ٹکرا کر ان کے ہیلمٹ کے پچھلے حصے پر موجود حفاظتی کلپ پر لگی جو ٹوٹ گئے تاہم اس حادثے میں مصباح الحق کسی بھی قسم کی چوٹ لگنے سے محفوظ رہے۔

وقت اشاعت : 24/07/2016 - 17:55:16