بھارت ، کرکٹ میچ کے دوران تشدد سے نوجوان کھلاڑی ہلاک

پیر 25 جولائی 2016 11:57

بھارت ، کرکٹ میچ کے دوران تشدد سے نوجوان کھلاڑی ہلاک

نئی دہلی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار25جولائی ۔2016ء ) بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران بہیمانہ تشدد کا نشانہ بننے سے ایک اورنوجوان کرکٹر کی موت واقع ہوگئی۔

(جاری ہے)

22 سالہ آکاش نیکم پر دہلی کنٹومنٹ میں کھیلے جارہے میچ کے دوران ایک گروہ نے اچانک حملہ کرکے اسے ہاکی سٹکس اور لوہے کی سلاخوں کے ساتھ بیدردی سے پیٹاجس سے انھیں اندرونی چوٹیں آئیں، جن کی تاب نہ لاتے ہوئے آکاش ہسپتال میں دو دن بعد جان کی بازی ہار گیا ۔

مقتول کے بھائی سنی کا کہنا ہے کہ آکاش اور لکشمن کا کچھ روز قبل جھگڑاہوا تھا، لکشمن ہمارے گھر پر آیا، اس وقت میرا بھائی موجود نہیں تھا، اس نے آکاش کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دیں، تب میں نے اسے سنجیدگی سے نہیں لیا مگر اس نے میرے بھائی کی جان لے لی،دہلی پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے ۔

وقت اشاعت : 25/07/2016 - 11:57:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :