Misbah-ul-Haq

May 28th 1974

Misbah-ul-Haq is famous Cricket player from Pakistan. He was born on 28 May 1974. He has played 75 test matches and scored 5222 runs with the avg of 46.62 and strike rate of 44.53 including 10 centuries and 39 half centuries and remains not out 20 times. He has played 162 ODIs and scored 5122 runs with the avg of 43.4 and strike rate of 73.75 including 42 half centuries and remains not out 31 times. In 162 ODI matches he has Bowled 24 balls and picked up 0 wickets by giving 30 scroes with economy of 7.5 and strike rate of 0 . He has played 39 T20 Internationals and scored 788 runs with the avg of 37.52 and strike rate of 110.2 including 3 half centuries and remains not out 13 times. He has played 242 First-Class cricket matches and scored 17139 runs with the avg of 48.69 and strike rate of 0 including 43 centuries and 101 half centuries and remains not out 47 times. He has played 292 List A cricket matches and scored 9941 runs with the avg of 46.89 and strike rate of 0 including 11 centuries and 70 half centuries and remains not out 55 times. He has played 162 Twenty20 matches and scored 3491 runs with the avg of 33.89 and strike rate of 116.48 including 1 centuries and 13 half centuries and remains not out 38 times. Read latest news about Misbah-ul-Haq, his photo album, videos and other important information at this page.

مصباح الحق

Misbah-ul-Haq
قومی کرکٹ ٹیم کے قائد مصباح الحق خان نیازی مڈل آرڈربلے با ز ہیں اورسیدھے ہاتھ سے بلّے بازی کرنے والے کھلاڑی ہیں ۔مصباح الحق پاکستان ٹیم کے کپتان ہونے کے ساتھ ساتھ سرگودھا، خان ریسرچ لیباریٹریز، سوئی نادرن گیس، فیصل آباد اور پنجاب کی ٹیموں کی طرف سے کھیلتے ہیں۔مصباح الحق 2001ء میں 27 سال کی عمر میں پہلی بار قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بنے۔ مصباح نے 8 مارچ 2001ء کو اپنا پہلا ٹیسٹ میچ اور 27 اپریل 2002ء کو پہلا ایک روزہ میچ کھیلا۔ تاہم وہ ابتدائی کئی مقابلوں میں متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے نتیجتاً انہیں قومی ٹیم سے خارج کردیا گیا۔2007ء میں انضمام الحق کی ایک روزہ کرکٹ مقابلوں سے ریٹائرمنٹ کے بعد اْن کے خلا کو پر کرنے کے لیے ایک بار پھر مصباح الحق کا نام زیرِ غور آیا ۔ 2007ء کے اواخر میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کا دورہ کیا جہاں مصباح نے پانچ ایک روزہ مقابلوں میں بالترتیب 27، 49، 38، 40 اور 22 رنز بنائے اور پاکستان کو پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 3-2 سے شکست ہوئی ہوئی۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے 2010ء میں مصباح کے بغیر انگلستان کا دورہ کیا اور اگست 2010ء میں اپنی تاریخ کے بدترین بحران یعنی ’’سپاٹ فکسنگ تنازعہ‘‘ پھنس گئی ۔ اکتوبر 2010ء میں جب متحدہ عرب امارات میں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کا وقت آیا تو پرانے اور تجربہ کار بلّے بازوں کی ضرورت محسوس کی گئی، لہٰذا پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے یواے ای دورے کے لیے منتخب کردہ سکواڈ میں مصباح الحق کی ایک بار پھر واپسی ہوگئی۔ کرکٹ ورلڈ کپ 2011ء میں شاہد خان آفریدی کی زیرِ قیادت بھی مصباح نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 65، 83 اور 56 رنز کی اننگز کھیلیں۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز سے واپسی پر ایک روزہ دستے کے کپتان شاہد آفریدی نے انتظامیہ سے اختلافات کا کھل کر اظہار کیا جس کے نتیجے میں انہیں کپتانی سے ہاتھ دھونے پڑے۔ مئی2011ء میں تینوں طرز کی کرکٹ میں پاکستانی دستے کی قیادت مصباح الحق کے سپرد کردی گئی، تاہم مصباح الحق آ گے چل کر ٹی ٹونٹی کی کپتان چھوڑ دی جبکہ ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان رہے اور ورلڈکپ 2015ء تک مصباح الحق ہی قومی ٹیم کے قائد مقرر ہوئے۔ ورلڈکپ کے بعد مصباح الحق نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کررکھا ہے۔ مصباح الحق نے اپنی کپتانی میں پاکستان کو انگلینڈ اور آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی دلوائی جوکہ مصباح الحق کے کیرئیر کی تاریخی فتوحات ہیں۔

بلے بازی اور فیلڈنگ

میچز اننگز ناٹ آؤٹ سکور زیادہ سکور اوسط گیندیں سٹرائیک ریٹ سنچری نصف سنچری چوکے چھکے کیچ سٹمپ
ٹیسٹ 75 132 20 5222 161 46.62 11726 44.53 10 39 511 81 50 0
ایک روزہ بین الاقوامی 162 149 31 5122 96 43.4 6945 73.75 0 42 342 83 66 0
ٹی ٹونٹی بین الاقوامی 39 34 13 788 87 37.52 715 110.2 0 3 45 26 14 0
فرسٹ کلاس 242 399 47 17139 284 48.69 0 0 43 101 0 0 204 0
لسٹ اے 292 267 55 9941 129 46.89 0 0 11 70 0 0 128 0
ٹونٹی20 162 141 38 3491 107 33.89 2997 116.48 1 13 226 139 65 0

گیند بازی

میچز اننگز گیندیں سکور وکٹیں وکٹیں / اننگ وکٹیں / میچ اوسط اکانومی سٹرائیک ریٹ 4 وکٹیں 5 وکٹیں 10 وکٹیں
ٹیسٹ 75 0 0 0 0 0 0 0 0 0 0
ایک روزہ بین الاقوامی 162 1 24 30 0 0 7.5 0 0 0 0
ٹی ٹونٹی بین الاقوامی 39 0 0 0 0 0 0 0 0 0 0
فرسٹ کلاس 242 0 324 246 3 1/2 82 4.55 108 0 0 0
لسٹ اے 292 0 144 179 1 1/10 1/10 179 7.45 144 0 0 0
ٹونٹی20 162 0 0 0 0 0 0 0 0 0 0

مصباح الحق کی خبریں

مزید خبریں

مصباح الحق کے مضامین

مزید مضامین

کرکٹ, پاکستان کے کھلاڑی

مزید کھلاڑی