الیسٹر کک کا پاکستان کو فالو آن نہ کروانا ٹیم کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا:مکی آرتھر

پیر 25 جولائی 2016 12:26

الیسٹر کک کا پاکستان کو فالو آن نہ کروانا ٹیم کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا:مکی آرتھر

مانچسٹر(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار25جولائی ۔2016ء )قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ برطانوی کپتان الیسٹر کک کا پاکستان کو فالو آن نہ کروانا ان کی ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

مانچسٹر ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ برطانوی کپتان الیسٹر کک نے موقع ملنے کے باوجود پاکستان کو فالو آن نہ کروا کرگرین شرٹس پر سے دباؤ کم کردیا ہے ،اگرچہ اب بھی پاکستان کو یہ ٹیسٹ ڈرا کرنے کے لیے کسی معجزے کی ضرورت ہے تاہم مہمان بلے باز وں کے پاس اب اس ٹیسٹ کو ڈرا کرنے کا سنہری چانس موجود ہے۔

وقت اشاعت : 25/07/2016 - 12:26:50