آئی سی سی رینکنگ ، یاسر شاہ پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے

منگل 26 جولائی 2016 13:10

آئی سی سی رینکنگ ، یاسر شاہ پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے

مانچسٹر(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار26جولائی ۔2016ء )اولڈٹریفورڈٹیسٹ میں خراب پرفارمنس کے بعد قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 30سالہ یاسرشا ہ اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں محض 1وکٹ لینے کے باعث آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی سے پانچویں پوزیشن پرچلے گئے ہیں ،بھارت کے روی چندرن ایشون ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ دوسری اننگز میں 7وکٹیں لینے کے بعد نمبر ون باؤلر بن گئے ہیں ۔

وقت اشاعت : 26/07/2016 - 13:10:41