انگلش ٹیم کے کپتان ایلسٹر کک کا پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاندار کامیابی پر خوشی کا اظہار

پچ میں پیس اور باوٴنس ہمارے بولرز کیلئے سازگار تھا جس کا بھرپور فائدہ اٹھایا ‘میڈیا سے گفتگو

منگل 26 جولائی 2016 13:13

مانچسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء) انگلش ٹیم کے کپتان ایلسٹر کک نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاندار کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پچ میں پیس اور باوٴنس ہمارے بولرز کیلئے سازگار تھا جس کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔

(جاری ہے)

فاتح قائد ایلسٹر کک نے کہا کہ ٹیم نے لارڈز کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر جس انداز میں پاکستانی بولرز اور خاص طور پر یاسر شاہ کا سامنا کیا، ہمارے لیے یہ بڑی خوش آئند بات ہے،روٹ نے نمبر 3پر بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے کردار سے انصاف کیا، انھوں نے کہا کہ پچ میں پیس اور باوٴنس ہمارے بولرز کیلئے سازگار تھا جس کا بھرپور فائدہ اٹھایا، جوئے روٹ نے کہا کہ الیسٹرکک نے بہتر بیٹنگ سے میرے لیے مثال چھوڑی، خوش ہوں کہ کارکردگی ٹیم کے کام آئی۔

وقت اشاعت : 26/07/2016 - 13:13:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :