کرکٹ ساوٴتھ افریقہ قومی کرکٹ ٹیم میں نمائندگی کیلئے کھلاڑیوں کو نسلی بنیادوں پر کوٹہ متعارف کرائیگا

بدھ 27 جولائی 2016 12:55

کرکٹ ساوٴتھ افریقہ قومی کرکٹ ٹیم میں نمائندگی کیلئے کھلاڑیوں کو نسلی بنیادوں پر کوٹہ متعارف کرائیگا

کیپ ٹاوٴن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء) کرکٹ ساوٴتھ افریقہ اپنی قومی کرکٹ ٹیم میں نمائندگی کیلئے کھلاڑیوں کو نسلی بنیادوں پر کوٹہ متعارف کرائے گا۔قومی ٹیم کی تبدیلی کے عمل میں سست روی پرکرکٹ بورڈ جنوبی افریقی حکومت کی تنقید کی ذد میں آیا تھا جس کے بعد بین الاقوامی مقابلوں کیلئے میزبانی کیلئے نیلامی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا تھا جس کا جائزہ اگلے سال لیا جائیگا۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ کرکٹ کے صدر کرس نانزینی کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ موقع کی مناسبت سے آگے بڑھیں گے اور تمام قومی ٹیموں میں کم ازکم سیاہ فام کھلاڑیوں کی نمائندگی کا تعین کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ اس ہدف کا حساب ایک سال میں لیا جائے گا اور یہ میچ درمیچ لاگو نہیں ہوگا۔نانزینی نے بتایا کہ ماضی میں ہم نے کبھی اپنی قومی ٹیم میں ہدف نہیں رکھا تھا تاہم حالات کی تبدیلی کیساتھ ہم نے محسوس کیا کہ وقت کے ساتھ آگے بڑھنا ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ مخصوص ہدف کا انحصار متعلقہ کمیٹی پرہے جواس بات کا تعین کرے گی کہ کیا حقیقی اور دیرپا ہے اس کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائیگا ۔

وقت اشاعت : 27/07/2016 - 12:55:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :