پاکستان سے ون ڈے سیریز، آئرش ٹیم کااعلان کردیا
جمعہ 29 جولائی 2016 14:13
ڈبلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جولائی۔2016ء) آئرلینڈ نے پاکستان کے خلاف اگلے ماہ ہونے والی ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا جس میں زخمی نیل اوبرائن اور کریگ ینگ کی واپسی ہوئی ہے۔آئرلینڈ کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز نیل اوبرائن پنڈلی کی انجری کا شکار ہوگئے تھے جبکہ فاسٹ باوٴلر کریگ ینگ کہنی کی انجری کے باعث افغانستان کے خلاف حال ہی میں منعقدہ سیریز میں شرکت نہیں کرپائے تھے۔
آئرلینڈ کی ٹیم میں آسٹریلیا کے خلاف 2014 میں سڈنی کرکٹ گراوٴنڈ میں انگلینڈ کی نمائندگی کرنے والے بوئڈ رینکن بھی شامل ہیں۔آئرلینڈ نے 2007 کے ورلڈ کپ میں پاکستان کو شکست دی تھی، اس میچ میں نیل اوبرائن نے 72 رنز بنائے تھے۔آئرلینڈ کے کوچ جان بریسویل کا کہنا تھا کہ 'یہ خوشی کی بات ہے کہ ہماری مضبوط ٹیم منتخب ہوگئی ہے'۔(جاری ہے)
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
آل پاکستان انٹریونیورسٹی میل و فی میل ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کا آغاز
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،(کل) مزید 6میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال کا میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز
-
بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ کی ووٹ کاسٹ کرنے کی ویڈیو وائرل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست؛ بلاوجہ کی تبدیلیاں ’’نام نہاد تجربہ‘‘قرار
-
11ویں حب ریلی کیلئے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل، دلچسپ و مشکل ٹریک تیار