آل پاکستان انٹریونیورسٹی میل و فی میل ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کا آغاز

جمعہ 26 اپریل 2024 23:11

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے زیر اہتمام اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے دوروزہ آل پاکستان انٹریونیورسٹی میل و فی میل ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا جس کا افتتاح سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری اور شہید اللہ بخش سومرو یونیورسٹی آف آرٹ ، ڈیزائن اینڈ ہریٹیج جامشورو کی وائس چانسلر ڈاکٹر اربیلا بھٹو نے کیا، اس چیمپئن شپ میں میزبان سندھ زرعی یونیورسٹی سمیت ملک کی 12 جامعات جن میں پنجاب یونیورسٹی لاہور،گیریژن یونیورسٹی لاہور، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان، سپیریئر یونیورسٹی لاہور، یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور، گرین وچ یونیورسٹی کراچی، یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب لاہور اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور شامل ہیں ، کے طلباء اور طالبات مختلف ویٹ کیٹیگریز میں حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پہلے روز کے مقابلوں میں 55 کلوگرام کیٹیگری میں یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے واصف فدا نے گولڈ میڈل جبکہ لازرش نے سلور میڈل حاصل کیا، 61 کلوگرام میں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے محمد یوسف نے گولڈ، جبکہ محمد علی غنی نے سلور میڈل حاصل کیا، 67 کلوگرام میں یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے سمیر بٹ نے گولڈ اور لاہور گیریژن یونیورسٹی کے حمزہ رفیق نے سلور اور احسان نے برونز میڈل حاصل کیا ۔
وقت اشاعت : 26/04/2024 - 23:11:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :