پالی کیلے ٹیسٹ : پیٹر نیویل اور سٹیو اوکیفی نے منفرد ریکارڈ بنا ڈالا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 30 جولائی 2016 20:38

پالی کیلے ٹیسٹ : پیٹر نیویل اور سٹیو اوکیفی نے منفرد ریکارڈ بنا ڈالا

پالی کیلے(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار 30جولائی ۔2016ء) آسٹریلیا کے وکٹ کیپر پیٹرنیویل اور لیفٹ آرم سپنرسٹیواوکیفی نے پالی کیلے ٹیسٹ میں منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا،دونوں بلے بازوں نے 178گیندوں پر کوئی رن نہ بنایا ۔تفصیلات کے مطابق پالی کیلے میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو 268رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں 157 رنز پر آسٹریلیا کے 8 کھلاڑی آﺅٹ ہوگئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرکینگروبیٹسمین سٹیواوکیفی کریز پرآئے اور اننگز کا آغازچوکے سے کیا جس کے بعد انہوں نے وکٹ کیپربلے باز پیٹر نیویل کے ہمراہ اگلی 178 گیندوں پرکوئی رن نہیں بنایا تاہم دونوں کھلاڑیوں کی ٹیسٹ کرکٹ کی سلوترین بیٹنگ بھی اپنی ٹیم کوشکست سے نہ بچاسکی،نیویل 115 گیندوں پر9 اور اوکیفی98 بالز پر4 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔واضح رہے اس قبل سست ترین پارٹنرشپ کا ریکارڈ جنوبی افریقا کے ڈی ویلیئرز اور ہاشم آملا کے پاس تھا، جنہوں نے گذشتہ سال بھارت کے خلاف253 گیندوں پر57 رنز بنائے تھے۔

وقت اشاعت : 30/07/2016 - 20:38:20