ٹیسٹ کرکٹ پر پاکستانی حکمرانی، یونس خان ، یاسر شاہ کا اہم کردار

بدھ 24 اگست 2016 14:30

ٹیسٹ کرکٹ پر پاکستانی حکمرانی، یونس خان ، یاسر شاہ کا اہم کردار

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24اگست۔2016ء ) ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستانی حکمرانی میں یونس خان اور یاسرشاہ کا کردار انتہائی اہم تھا ، سینئر بیٹسمین نے 3 برس میں 62.95کی بہترین اوسط سے رنز سکور کیے جبکہ لیگ سپنر کی 95 وکٹیں حریف ٹیموں کی کمر توڑنے کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار ٹیسٹ رینکنگ میں نمبرون پوزیشن اپنے نام کی ہے جو گزشتہ 6سیریز کی کڑی محنت کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

مئی 2013ء کے بعد سے یونس خان نے 49ٹیسٹ اننگز میں 62.95کی اوسط سے 49 اننگز میں2707 رنز سکور کیے ، اس عرصے میں انہوں نے 10 سیریز میں سے 9 میں کم سے کم ایک سنچری ضرور بنائی، گذشتہ 40 ماہ میں کم سے کم 1000 ٹیسٹ رنز بنانیوالے تمام پلیئرز میں یونس سے زیادہ صرف 3 کھلاڑیوں ووجز، ولیمسن اور سٹیو سمتھ کی ایوریج زیادہ بہتر ہے ۔اس عرصے میں لیگ سپنر یاسر شاہ نے 16 ٹیسٹ میچز میں 27.48 کی اوسط سے 95 وکٹیں لیں جو اس عرصے میں کسی بھی پاکستانی باؤلر کے سب سے زیادہ شکار ہیں،اکتوبر 2014ء میں یاسر کے ڈیبیو کے بعد سے دنیا کا کوئی باؤلر ان سے زیادہ وکٹیں نہیں لے سکا ہے ، اس عرصے میں جن 10 ٹیسٹ میچز میں مصباح الیون کو کامیابی حاصل ہوئی ان میں لیگ سپنر نے 20.07کی اوسط سے 69 وکٹیں لیں۔

وقت اشاعت : 24/08/2016 - 14:30:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :