ریو اولمپکس ‘29 ممالک کی خواتین نے مردوں سے زیادہ میڈل جیتے

جمعرات 25 اگست 2016 13:23

ریو اولمپکس ‘29 ممالک کی خواتین نے مردوں سے زیادہ میڈل جیتے

ریوڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) ریو اولمپکس گیمز میں 29ممالک کی خواتین نے مردوں سے زیادہ میڈل جیتے ‘ ان میں امریکا، چین ، روس، کینیڈا، کینیا، سوئزرلینڈ بھی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق امریکا کی خواتین کھلاڑی میڈلز کی دوڑ میں 2008 کے اولمپک میں پہلی بار مرد کھلاڑیوں سے آگے نکلیں تاہم چین نے یہ اعزاز 1988 کے اولمپک میں ہی حاصل کرلیا تھاریو اولمپکس میں 60 میڈل جیت کر امریکا کی خواتین کھلاڑی مرد ایتھلیٹس سے آگے نکل گئیں ‘ چین میں چالیس کے قریب خواتین ایتھلیٹس نے میڈل جیتے،جمیکا کی خواتین کھلاڑی میڈلز کی دوڑ میں آگے رہیں تاہم یوسین بولٹ کی مقبولیت نے سب کو پیچھے چھوڑدیا۔

اسی طرح ایتھوپیا، شمالی کوریا، تھائی لینڈ اور بھارت کی خواتین ایتھلیٹس بھی نمایاں رہیں ‘1900 کے اولمپک میں پہلی بار خواتین کھلاڑیوں کو شامل کیا گیااور اْنہیں اس وقت 5 ایونٹس میں شرکت کی اجازت دی گئی تھی۔

وقت اشاعت : 25/08/2016 - 13:23:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :