اظہر علی نے انگلینڈ کیخلاف بطور کپتان بڑی انفرادی اننگز کا ملکی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

جمعرات 25 اگست 2016 13:46

اظہر علی نے انگلینڈ کیخلاف بطور کپتان بڑی انفرادی اننگز کا ملکی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ساؤتھ ہیمپٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24اگست۔2016ء )قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے انگلینڈ کے خلاف بطور کپتان سب سے بڑی انفرادی اننگز کا ملکی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

31سالہ اظہر علی نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں 82رنز کی اننگز کھیلی جو کسی بھی پاکستانی کپتان کی جانب سے گوروں کیخلاف کھیلی گئی سب سے بڑی انفرادی اننگز تھی ۔اس سے قبل موجود ہ چیف سلیکٹر اور سابق کپتان انضمام الحق نے 2005ء میں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں انگلینڈ کیخلاف 81رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی ۔

وقت اشاعت : 25/08/2016 - 13:46:21