آئی سی سی نے ڈربن اور پورٹ آف اسپین کے گراونڈز ناقص قرار،دونوں ممالک سے جواب طلب

جمعرات 25 اگست 2016 15:25

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے ڈربن اور پورٹ آف اسپین کی گراونڈز کو ناقص قرار دیتے ہوئے ساوتھ افریقہ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ سے جواب طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

کنگز میڈ ڈربن میں ساوتھ افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں اور پہلے دو روز میں صرف نوے اوورز کا کھیل ہوا جبکہ بارش کے باعث گراونڈ گیلی ہو جانے کی وجہ سے تین روز میں ایک بال بھی نہ پھینکی جا سکی ۔

پورٹ آف اسپین میں ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ میں صورت حال اس سے بھی بری تھی اور صرف پہلے روز بائیس اوورز کا کھیل ممکن ہوا ۔میچزریفریز نے اپنی رپورٹس آئی سی سی کو جمع کرا دی ہیں ۔ اب قوانین کے مطابق آئی سی سی رپورٹس ویسٹ انڈیز اور ساوتھ افریقن بورڈز بھجوا دی ہیں اور 14 روز کے اندر جواب طلب کر لیا ہے ۔
وقت اشاعت : 25/08/2016 - 15:25:32