وفاقی دارالحکومت میں نیشنل چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد سے فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہو گا،احمد ریحان شیخ

اتوار 12 مئی 2024 12:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر احمد ریحان شیخ نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں نیشنل چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد سے فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہو گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں جاری نیشنل چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے میچز کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو وسائل اور سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسرز کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا اور پرائیویٹ سیکٹرز کو کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں پر بھی توجہ دینی چاہئے تاکہ وہ کھیل بھی ترقی کر سکیں۔ احمد ریحان شیخ نے کہا کہ ملک میں تعلیمی اداروں کھیلوں کی ترقی میں بھر نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں اور تعلیمی اداروں میں زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹس کروانے کی ضرورت ہے۔
وقت اشاعت : 12/05/2024 - 12:20:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :