سپانسرز کی عدم دلچسپی ،پاکستان ہاکی سپرلیگ کا انعقاد خطرے میں پڑگیا

جمعرات 25 اگست 2016 15:25

سپانسرز کی عدم دلچسپی ،پاکستان ہاکی سپرلیگ کا انعقاد خطرے میں پڑگیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) پاکستان سپر ہاکی لیگ کانومبر میں انعقاد کھٹائی میں پڑگیا ہے، ملکی تاریخ کی پہلی ہاکی لیگ کیلئے پی ایچ ایف کو سپانسرز کی تلاش میں بدستور کامیابی نہ ملی سکی۔لیگ کے انعقادکیلئے فیڈریشن نے وفاقی حکومت اور چاروں صوبائی حکومتوں سے مدد حاصل کرنے پربھی مشاورت شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ملکی تاریخ کی پہلی ہاکی لیگ کروانے کا فیصلہ چار ماہ قبل کیا تھا اس عرصے میں تاحال فیڈریشن کو سپانسرشپ نہیں مل سکی ہے جس کی وجہ سے نومبر میں لیگ کے انعقاد کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔

پی ایچ ایف نے ہاکی سپرلیگ کے انعقاد کیلئے ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ساتھ رابطے کیے تاہم مثبت پیش رفت نہ ہونے پرفیڈریشن کی پریشانی مزید بڑھ گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق کمپنیوں کی عدم دلچسپی کی بنیادی وجہ گزشتہ دو دہائیوں سے ہاکی میں پاکستان کی لگاتار ناکامیاں ہیں جس کے باعث قومی کھیل میں سپانسرز کی دلچسپی نہ ہونے کے برابر ہے۔باوثوق ذرائع کے مطابق فیڈریشن نے سپرہاکی لیگ کو بچانے کیلئے وفاقی حکومت اور چاروں صوبائی حکومتوں سے مد د لینے کیلئے مشاورت شروع کرد ی ہے۔

وقت اشاعت : 25/08/2016 - 15:25:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :