واسع جلیل کی جگہ جنید علی شاہ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر نامزد

جمعرات 25 اگست 2016 22:54

واسع جلیل کی جگہ جنید علی شاہ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر نامزد

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) جنید علی شاہ کو متفقہ طور پر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کا نیا صدر نامزد کر دیا گیا ہے۔ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے اعلامیہ کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنماء واسع جلیل کو عدم دستیابی کے باعث کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی صدارت سے ہٹا کر جنید علی شاہ کو نیا صدر نامزد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے اجلاس میں محمد فاروق خان کو بھی سیکریٹری کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور نئے سیکیرٹری کا فیصلہ آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا۔ دریں اثناء کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سابق سیکریٹری گلفراز نے نومنتخب صدر جنید علی شاہ کو مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ہاکی کے فروغ کے لئے اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کریں گے۔

وقت اشاعت : 25/08/2016 - 22:54:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :