چین کی ویٹ لفٹنگ ٹیم پر ایک سال کی پابندی عائدکر دی گئی

دنیا کے سرفہرست ایتھلیٹس کی بین الاقوامی مقابلوں سے باہر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا

جمعہ 26 اگست 2016 21:13

چین کی ویٹ لفٹنگ ٹیم پر ایک سال کی پابندی عائدکر دی گئی

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء) چین کی ویٹ لفٹنگ ٹیم پر مسلسل ڈوپنگ مسائل کے باعث ایک سال کیلئے پابندی عائد کردی گئی جس کے بعد دنیا کے سرفہرست ایتھلیٹس کی بین الاقوامی مقابلوں سے باہر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن (آئی ڈبلیو ایف) نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اگر 2008 کے بیجنگ اولمپکس کے دوران ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام ہونے والے تین ایتھلیٹس کے کیسز ثابت ہوئے اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی جانب سے ان ایتھلیٹس کو نااہل قرار دیا گیا تو چین پرخودبخود پابندی ہوگی۔

آئی ڈبلیو ایف کے ترجمان للا روزگونئی نے بتایا کہ رواں سال جون میں بنائے گئے آئی ڈبلیو ایف بورڈ کے قوانین کے مطابق چین کے تین گولڈ میڈلسٹس کاؤ لیء، چن ڑیکسیا اور لیو چون ہونگ پابندی کے دائرے میں آتے ہیں۔روزگونئی کے مطابق پابندی کا اطلاق خودبخو ہوجاتا ہے کیونکہ اس پر رائے دہی ہوچکی ہے اس لیے اب ہمیں صرف آئی او سی کی جانب سے بند کئے گئے کیسز موصول ہوتے ہیں۔

وقت اشاعت : 26/08/2016 - 21:13:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :