انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی

منگولیا کیخلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں 17 سالہ آف سپنر نے بغیر کوئی رن دیے 7 وکٹیں لے لیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 26 اپریل 2024 11:28

انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
جکارتہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 اپریل 2024ء ) خواتین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز میں انڈونیشیا کی روہمالیا نے نئی تاریخ رقم کردی۔ منگولیا کیخلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں 17 سالہ آف سپنر روہمالیا نے بغیر کوئی رن دیے 7 وکٹیں لے لیں۔ روہمالیا نے نیدرلینڈز کے تیز گیند باز فریڈریک اوورڈجک کے پاس موجود سابقہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا، جس نے 2021ء میں ٹی 20 ورلڈ کپ یورپ ریجن کوالیفائر میں فرانس کے خلاف 3 رنز دیکر 7 وکٹ حاصل کیے تھے۔

نیدرلینڈز کی اوورڈجک اور ارجنٹائن کی ایلیسن اسٹاکس (پیرو کے خلاف 3 وکٹ پر 7) کے بعد روہمالیا خواتین کے T20Is میں تیسری بولر ہیں جنہوں نے ایک میچ میں سات وکٹیں حاصل کیں۔ بدھ کو انڈونیشیا نے اوپنر نی پوتو آیو نندا ساکارینی کے 61 رنز کی بدولت 5 وکٹوں پر 151 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

جواب میں منگولیا کی ٹیم 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ملائیشیا کے سیازرال عزت ادروس نے 2023ء میں چین کے خلاف 4 اوورز میں 8 رنز دیکر 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

روہمالیہ نے اپنی پہلی ہی گیند پر وکٹ حاصل کی اور مجموعی طور پر بغیر کوئی رن دیئے صرف 3.2 اوور پھینکے۔ انہوں نے بغیر کوئی رن دیئے سات بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ روہمالیا کسی بھی فارمیٹ کی کرکٹ میں بغیر رن دیے 7 وکٹیں لینے والی پہلی بولر ہیں۔                                                                                                   
وقت اشاعت : 26/04/2024 - 11:28:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :