دوسرا ون ڈے، پاکستان کا ٹاس کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ہفتہ 27 اگست 2016 14:04

دوسرا ون ڈے، پاکستان کا ٹاس کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

لند ن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27اگست۔2016ء ) 5ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ ہمیں رنز بنانے کی رفتار کو تیز کرنا ہوگا، انگلینڈ کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے ۔

(جاری ہے)

پاکستان نے اس مقابلے کے لیے تین تبدیلیا ں کی ہیں اور حسن علی ،یاسر شاہ اور سمیع اسلم آج کا میچ کھیل رہے ہیں ۔ برطانوی کپتان این مورگن کا کہنا تھا کہ و ہ ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ ہی کرتے ، ان کے باؤلرز پاکستان کو کم سے کم سکور پر محدود کرنے کی کوشش کریں گے۔انگلینڈ نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

وقت اشاعت : 27/08/2016 - 14:04:46