بحرین کی روتھ جیبٹ نے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

پیر 29 اگست 2016 13:42

بحرین کی روتھ جیبٹ نے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست۔2016ء)پیرس میں ہونے والی ہونے والی ڈائمنڈ ایتھلیٹکس لیگ میں بحرین کی روتھ جیبٹ نے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔اولمپک چیمپئن روتھ جیبٹ نے تین سو میٹر کا فاصلہ آٹھ منٹ اور باون اعشاریہ اٹھہتر سیکنڈ میں طے کرکے ورلڈ ریکارڈ بنایا۔

(جاری ہے)

دوسومیٹر دوڑ میں نیدرلینڈز کی ڈیفنی سکائی پر نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ مردوں کا پول والٹ ایونٹ فرانس کے ایتھلیٹ کے نام رہا۔ امریکا کے اولمپک چیمپئن ریان کروسر شاٹ پٹ میں طلائی تمغہ سینے پر نہ سجا سکے۔ نیوزی لینڈ کے ٹام والش نے ایک سینٹی میڑ کے فرق سے ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔

وقت اشاعت : 29/08/2016 - 13:42:44