رونی کا 2018 ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان
بدھ 31 اگست 2016 13:12
برٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) انگلینڈ کے کپتان اور مایہ ناز فٹبالر وین رونی نے روس میں ہونے والے 2018 ورلڈ کپ کے بعد انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔وسطی لندن میں واقع سنٹ جارج پارک میں پریس کانفرنس سے خطاب میں رونی نے کہا کہ حقیقتاً میں جانتا ہوں کہ روس میں میرے پاس انگلینڈ کیلئے کچھ بھی کرنے کا آخری موقع ہو گا لہٰذا میں یہ دو سال لطف اندوز ہونے کی کوشش کروں گا اور امید ہے کہ میں انگلینڈ کیلئے اونچائی پر اپنے کیریئر کو ختم کروں گا۔
یاد رہے کہ انگلینڈ کے نئے منیجر سیم ایلرڈائس نے تصدیق کی تھی کہ اتوار سے سلواکیہ کے خلاف میچ سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راوٴنڈ میں رونی ہی ٹیم کے کپتان ہوں گے۔یہ رونی کا اپنی قومی ٹیم کیلئے 116واں میچ ہو گا جس کے ساتھ ہی وہ انگلینڈ کی سب سے زیادہ میچوں میں نمائندگی کرنے والے کھلاڑی بن جائیں گے جہاں اس سے قبل 115میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کا ریکارڈ مایہ ناز فٹبالر ڈیوڈ بیکہم کے پاس تھا۔(جاری ہے)
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان