آسٹریلیا کے شان مارش زخمی ہوکر سیریز سے باہر
بدھ 31 اگست 2016 13:16
کولمبو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے بلے باز شان مارش زخمی ہوکر سری لنکا کے خلاف سیریز کے بقیہ میچوں سے باہر ہوگئے۔شارن مارش، سری لنکا کے خلاف سیریز کے تیسرے میچ کے دوران انگلی ٹوٹنے سے زخمی ہوگئے تھے۔آسٹریلیا نے مارش کے متبادل کے طورپر کسی کھلاڑی کو ٹیم میں شامل نہیں کیا ہے تاہم بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے عثمان خواجہ اسکواڈ کا حصہ ہیں جو ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم میں شامل ہوں گے۔
آسٹریلوی ٹیم کے فزیوتھراپسٹ ڈیوڈ بیکلی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 'شان مارش بائیں ہاتھ کی انگلی کی انجری کا شکار ہیں جو گزشتہ میچ میں فیلڈنگ کے دوران ٹوٹ گئی تھی'۔ان کا کہنا تھا کہ 'میچ کے بعد ایکسرے کیا گیا جس میں انگلی ٹوٹنے کی تصدیق ہوگئی ہے اور اب شان مارش واپس پرتھ جائیں گے جہاں وہ زخم ٹھیک ہونے تک آرام کریں گے'۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی20 میچ ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی