تیز ترین دو سو وکٹیں،روی ایشوین نے وقار یونس کا ریکارڈ توڑ ڈالا

پیر 26 ستمبر 2016 14:42

تیز ترین دو سو وکٹیں،روی ایشوین نے وقار یونس کا ریکارڈ توڑ ڈالا

کانپور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26 ستمبر۔2016ء ) روی چندرن ایشوین ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200وکٹیں مکمل کرنے والے دوسرے باؤلر بن گئے ہیں ۔ انہوں نے یہ اعزاز نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن کیوی کپتان کین ولیمسن کو آؤٹ کر کے حاصل کیا۔

(جاری ہے)

30سالہ ایشون کو یہ سنگ میل عبور کرنے کیلئے 37میچز کا سہارا لینا پڑا ،سابق پاکستانی کپتان وقار یونس نے 38اور جنوبی افریقی سپیڈ سٹار ڈیل سٹین نے 39میچز میں 200وکٹیں مکمل کی تھی جبکہ ہر بھجن سنگھ نے 46 میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ انیل کمبلے ، کپل دیو اوربی ایس چندر شیکھر بھی اس فہرست کا حصہ ہیں۔ سابق آسٹریلین سپنر کلیری گریمٹ کو تیز ترین 200 وکٹیں لینے کااعزاز حاصل ہے ۔

وقت اشاعت : 26/09/2016 - 14:42:54