کیرون پولارڈ کے حیران کن کیچ نے بابر اعظم کی اننگز کا اختتام کیا

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 15:07

کیرون پولارڈ کے حیران کن کیچ نے بابر اعظم کی اننگز کا اختتام کیا

شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم اکتوبر۔2016ء ) ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے حیران کن کیچ تھام کر بابر اعظم کو رخصتی کا پروانہ جاری کیا۔

(جاری ہے)

شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں نوجوان بلے باز سنچری مکمل کرنے کے بعد شاٹس کھیل رہے تھے اور اس دوران انہوں نے کارلوس براتھ ویٹ کی گیند پر لانگ آن باؤنڈری کی طرف اونچاشاٹ کھیلا جو یقینی چھکا لگ رہا تھا لیکن وہاں فیلڈنگ کر رہے پولارڈ نے دائیں جانب ہوا میں اچھل کر گیند کو اچک لیا۔

اسی دوران انھیں احساس ہوا کہ وہ باؤنڈری سے باہر جا رہے ہیں اس لیے انہوں نے گیند میدان میں اندر کی طرف پھینکی اور خود رسہ عبور کرنے کے بعد دوبارہ اسے تھامنے واپس آگئے ۔یہ پورا مشن انہوں نے صرف 5سیکنڈز میں مکمل کیا ، چابکدستی اور حاضر دماغی سے لیے گئے اس حیران کن کیچ کا جشن پولارڈ نے رقص کرکے منایا۔

وقت اشاعت : 01/10/2016 - 15:07:13