چیمپئنز لیگ فٹبال٬بارسلونا نے مانچسٹر سٹی کو4-0سے شکست دیدی٬آرسنل بھی فاتح

جمعرات 20 اکتوبر 2016 19:11

چیمپئنز لیگ فٹبال٬بارسلونا نے مانچسٹر سٹی کو4-0سے شکست دیدی٬آرسنل بھی فاتح
بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) چیمپئنز لیگ کے میچ میں بارسلونا نے مانچسٹر سٹی کو چار صفر سے شکست دے دی٬ آرسینل نے لڈو گورٹس کو چھ صفر سے ہرادیا٬ ایک طرف میسی نے ہیٹ ٹرک کی تو آرسینل کے اوزل نے بھی ہیٹ ٹرک کر ڈالی۔

(جاری ہے)

سپین میں جاری چیمپئنز لیگ کی جنگ میں میسی کا جادو سر چڑھ کر بولا٬ میسی نے پے در پے تین گول داغے اور مانچسٹر سٹی کی سٹی گم کردی٬ میسی کی اس ہیٹ ٹرک کے ساتھ نیمار کے ایک گول نے مانچسٹر سٹی کو چاروں شانے چت کردیا۔

چیمپئنز لیگ کے معرکوں میں میسی کی یہ ساتویں ہیٹ ٹرک ہے٬ میسی کے ساتھ ساتھ آرسنل کا ہیرو بھی سامنے آگیا ۔لڈو گور ٹس کے خلاف میچ میں آرسنل کے میسٹ اوزل نے کیریئر کی پہلی ہیٹ ٹرک کر کے تباہی مچادی٬ اس میچ میں آرسنل نے حریف کو چھ صفر سے شکست دی۔
وقت اشاعت : 20/10/2016 - 19:11:42