نیشنل نیزہ بازی چیمپئین شپ اختتام پذیر

جمعرات 20 اکتوبر 2016 20:29

نیشنل نیزہ بازی چیمپئین شپ اختتام پذیر
لاہور۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) پاکستان رینجرز (پنجاب) کے زیر اہتمام رینجرز ہیڈ کوارٹر پولو گرائونڈ میںنیشنل گیارہویںنیشنل نیزہ بازی چیمپئین شپ اختتام پذیر ہوگئی٬اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر لاہور کور لفٹیننٹ جنرل صادق علی تھے۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے سو سے زائد ٹیموں بشمول 35 سول اور فوجی نیزہ بازی کے کلبوں نے حصہ لیا۔

تقریب میں اعلی فوجی وسول شخصیات رینجرز افسروںاور جوانوں کے علاوہ رینجرز پبلک سکول کے طلبائو طالبات نے شرکت کی۔اس موقع پر کھلاڑیوںنے اعلی نیزہ بازی کا مظاہرہ کر کے شائقین کے دلوں پر اپنی مہارت ٬ چابکدستی اور بہادری کے نقوش ثبت کیے۔ مہمان خصوصی کمانڈر لاہورکور نے پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

فائل ٹیم ایونٹ شائے مردان کلب٬انفرادی مقابلوں میںمحمد ناصر نے کامیابی حاصل کی اورمحمد خان قمر زمان خان کو نیشنل نیزہ بازی چیمپئین شپ کا بہترین سوار قرار دیا گیا۔ تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے لفٹیننٹ جنرل صادق علی نے کہا کہ کھیل جسمانی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور نیزہ بازی ان میں سے ایک سخت جان کھیل ہے۔ آخر میں تمام جیتنے والے کھلاڑیوں٬ٹیموں اور پنجاب رینجرز کو نیشنل نیزہ بازی چیمپئین شپ کے کامیاب انعقاد پر مباک باد پیش کرتا ہوں۔‘‘اس سے پہلے چیئرمین ایکویسٹیرین فیڈریشن آف پاکستان میجر جنرل عمر فاروق برکی نے رینجر ز پولو گرائونڈپہنچنے پر مہمان خصوصی کا استقبال کیا ۔
وقت اشاعت : 20/10/2016 - 20:29:55