مصباح الحق ، یونس خان نے کامیاب ترین ٹیسٹ ملکی جوڑی ہونیکا اعزاز اپنے نام کر لیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 21 اکتوبر 2016 19:44

مصباح الحق ، یونس خان نے کامیاب ترین ٹیسٹ ملکی جوڑی ہونیکا اعزاز اپنے نام کر لیا

ابو ظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21اکتوبر۔2016ء ) ٹیسٹ کپتان مصباح الحق اور تجربہ کار بلے یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ کی کامیاب ترین ملکی جوڑی ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ۔

(جاری ہے)

38سالہ یونس خان اور 42سالہ مصباح الحق نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ 175رنز کی شراکت داری قائم کرکے یونس خان اور محمد یوسف کے 3137رنز کا ریکارڈ توڑ دیا،دونوں کھلاڑیوں نے اب تک 73.39کی اوسط سے 3156رنز جوڑ لیے ہیں ۔ اس فہرست میں تیسرا نام انضمام الحق اور محمد یوسف کا ہے جنہوں نے 3013رنز کی شراکت داری قائم کررکھی ہے۔ان کے بعد ماجد خان اور صادق محمد نے 2325اور اظہر علی اور یونس خان نے 2234رنز کی شراکت داری قائم کررکھی ہے ۔

وقت اشاعت : 21/10/2016 - 19:44:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :