راولپنڈی سٹار نے انٹر نیشنل ویٹرن الیون فٹ بال میچ 3-0 گول سے ہرا دیا

اتوار 23 اکتوبر 2016 12:26

راولپنڈی سٹار نے انٹر نیشنل ویٹرن الیون فٹ بال میچ 3-0 گول سے ہرا دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء)راولپنڈی سٹار نے انٹر نیشنل ویٹرن الیون کو فٹ بال کے ایک نمائشی میچ میں 3-0 گول سے ہرادیا٬ گذشتہ روز میونسپل سٹیڈیم٬ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک راولپنڈی سٹار کوانٹر نیشنل ویٹرن الیون کے خلاف 1-0 گول کی برتری حاصل تھی٬ دوسرے ہاف میں راولپنڈی سٹار نے مزید دو گول کرکے مقابلہ 3-0 گول سے جیت لیا٬ انٹر نیشنل ویٹرن الیون کے کھلاڑیوں نے مارجن کم کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے٬چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے رکن محمد جمیل مہمان خصوصی تھے٬اس موقع پر راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے چیئرمین شوکت علی خان٬ سیکرٹری امجد شوکت٬ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سلیم چوہدری٬ جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری٬ سپورٹس آفیسر ایسکو محمد مشرف اور سابق قومی چمپئن ینگ رائزنگ سٹار فٹ بال کلب راولپنڈی کے صدر حاجی غیاث الدین بلوچ کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی٬ریفریز کے فرائض عامر اقبال٬ عمران خان اورفیضان خان نے انجام دیئے۔

وقت اشاعت : 23/10/2016 - 12:26:27