ابو ظہبی ٹیسٹ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف دونوں ریویو ضائع کردیئے

اتوار 23 اکتوبر 2016 12:33

ابو ظہبی ٹیسٹ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف دونوں ریویو ضائع کردیئے

ابو ظہبی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23اکتوبر۔2016ء ) پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ابو ظہبی ٹیسٹ میں اپنے دونوں ریویو ضائع کردیئے ۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ کے دوسرے روز 37ویں اوور میں راحت علی نے براتھویٹ کے خلاف ایل بی ڈبلیوکی زوردار اپیل کی جسے امپائر نے دھتکار دیا،کپتان مصباح الحق نے امپائر کا فیصلہ چیلنج کیا اور ری پلیز میں گیند لیگ سٹمپ سے باہر گرتا دکھائی دیا جس کے باعث پاکستان کا پہلا ریویو ضائع ہوگیا،61ویں اوور میں ذوالفقار بابر نے دوندرا بشو کیخلاف ایل بی ڈبلیواپیل کی تاہم انہیں وکٹ نہ ملی جس پر مصباح الحق نے اپنا دوسرا ریویو لیا،ری پلیز میں گیند بشوکو آف سٹمپ کے باہر لگتا دکھائی دیا اور پاکستان اپنے دونوں ریویوز سے محروم ہوگیا۔

وقت اشاعت : 23/10/2016 - 12:33:01