2016ء میں زیادہ ٹیسٹ رنز،اظہر علی 5ویں نمبر پر آگئے

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:03

2016ء میں زیادہ ٹیسٹ رنز،اظہر علی 5ویں نمبر پر آگئے

ابو ظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23اکتوبر۔2016ء )قومی ٹیم کے اوپنر اظہر علی 2016ء میں زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں 5ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن اظہر علی نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 21ویں نصف سنچری مکمل کرنے کے ساتھ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن (633) کو پیچھے چھوڑتے ہوئے رواں سال زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والوں کی فہرست میں 5واں نمبر اپنے نام کرلیا،اظہر علی رواں سال 6ٹیسٹ میچز میں اب تک 72.33کی اوسط سے 651رنز بنا چکے ہیں جن میں 1نصف سنچری او ر 2سنچریاں شامل ہیں۔

2016ء میں اب تک سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز انگلش وکٹ کیپر جونی بیئر سٹو کے پاس ہے جنہوں نے 1091رنز سکور کررکھے ہیں،برطانیہ ہی کے جو روٹ نے رواں سال 929، الیسٹر کک نے 828اور معین علی نے 687رنز سکور کررکھے ہیں۔

وقت اشاعت : 23/10/2016 - 19:03:22