یونس خان یو اے ای میں زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

پیر 24 اکتوبر 2016 15:05

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز یونس خان متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کی سرزمین پر زیادہ رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے وہ 26 ٹیسٹ میچوں میں 56.58 کی اوسط سے 2433 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 11 سنچریاں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دوسرے نمبر پر پاکستان کپتان مصباح الحق ہیں جنہوں نے 25میچوں میں 61.48رنز کی اوسط سے 2152رنز سکور کئے ہیں جن میں 6سنچریاں بھی شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 24/10/2016 - 15:05:15