مصدق حسین اور سوباشس روئے پہلی بار انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں طلب شفیع الاسلام ڈراپ

بدھ 26 اکتوبر 2016 11:51

مصدق حسین اور سوباشس روئے پہلی بار انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں طلب شفیع الاسلام ڈراپ

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا٬ مصدق حسین اور سوباشس روئے کو پہلی بار سکواڈ میں طلب کیا گیا ہے٬ شفیع الاسلام کو آرام کا موقع دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مصدق کو 5 ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے جبکہ سوباشز نے ابھی انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کرنا ہے۔

بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ 28 اکتوبر سے شروع ہو گا اور انگلش ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ اعلان کردہ ٹیم کپتان مشفق الرحیم٬ تمیم اقبال٬ سومیاسرکار٬ امرالقیس٬ مومن الحق٬ محموداللہ٬ شکیب الحسن٬ شوواگتا ہوم٬ صابررحمان٬ مہدی حسن٬ تیج الاسلام٬ قمرالاسلام٬ مصدق حسین٬ نورالحسن اور سوباشس روئے پر مشتمل ہے۔

وقت اشاعت : 26/10/2016 - 11:51:20